کولکاتا : نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق کولکاتا ملک کے 19 بڑے شہروں میں محفوظ ترین شہر ہے ۔ کولکاتا میں جرائم کی شرح میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے ۔ این سی آر بی کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کولکاتا میں جرائم کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہے ۔ 2016 اور 2020 کے درمیان ملک کے بڑے شہروں میں جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔