کولکاتہ میں سرجری کے ساتھ سیاحت کا لطف

   

کولکاتہ : ملک میں طبی سیاحت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے تصور کو شامل کرتے ہوئے ، مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ میں ایک صحت کی سہولت نے ایک نیا جامع پیکیج پیش کیا ہے جس میں ہوائی اڈے پر ڈراپ اور لفٹ کے ساتھ ساتھ باہر کے مریضوں اوران کے معاونین کے لئے شہر میں سیاحتی مقامات کا دورہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔کولکاتہ کا پہلا سرجیکل ڈے کیئر سینٹر، کے کے ایم لیپ لیزر سرجیکل سینٹر(کے کے ایم ایل ایل ایس سی) نے بنگلہ دیش اوربھوٹان جیسے ہمسایہ ممالک کے بین الاقوامی مریضوں اور جھارکھنڈ، بہار اور تریپورہ جیسی ہمسایہ ریاستوں کے مریضوں کی پریشانی سے پاک سفر کو یقینی بنانے کے مقصد سے تین روزہ پیکج تیار کیا ہے ۔