کولکتہ میں فرضی کال سینٹر چلانے والے11 افردگرفتار

   

کولکتہ : مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں موبائل ٹاور لگانے اور فرضی کال سینٹر چلانے کے بہانے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں دو خواتین سمیت کل 11 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ریاست کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے گزشتہ سال ستمبر میں بولپور کے رہائشی امیر حمزہ کی شکایت پر جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح کے درمیان وسطی کولکتہ کے پھول باگن علاقے میں ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر تمام ملزموں کو گرفتار کیاگیا۔