کوموروس بحری جہاز پر یونان کی فائرنگ پر ترکیہ کا احتجاج

   

انقرہ : ترک جزیرے تینیدوس کے قریب عالمی پانیوں میں یونانی ساحلی محافظوںکی کشتی کی “اناطولیئن” نامی کوموروس پرچم بردار جہاز پر فائرنگ کے بعد یہ جہاز آبنائے چناق قلعہ میں لنگر انداز ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس رو رو بحری جہاز پر عملے کے 18 ملازمین بھی موجود ہیں جسے ترک ساحلی محافظوں کی رفاقت میں قارانلق بندر گاہ کے قریب لنگر انداز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس بحری جہاز پر گزشتہ روز دو یونانی ساحلی محافظوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس پر عملے کے 6 مصری،4 صومالی،5 آذربائیجانی اور تین ترک ملازمین موجود تھے۔