کونسل الیکشن ‘انتخابی ضابطہ اخلاق ختم

   

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے کونسل انتخابات کیلئے نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق کو ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ گریجویٹ زمرہ کی ایک اور ٹیچرس زمرہ کی 2 ایم ایل سی نشستوں کے نتائج کے اعلان کے بعد ضابطہ اخلاق سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 15 اضلاع میں انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ کیا تھا۔ انتخابات میں 2 نشستوں پر بی جے پی اور ایک پر پی آر ٹی یو کو کامیابی حاصل ہوئی۔1