تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اصلاحات، صدرنشین بالا کشٹا ریڈی کی شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات
حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین پروفیسر بی بالا کشٹا ریڈی نے عہدیداروں کے ہمراہ گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے صدرنشین نے گورنر کو ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے استحکام اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات سے واقف کرایا۔ تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور تدریس کے معیار کو بلند کرنے کی مساعی سے گورنر کو واقف کرایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر نے کونسل کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ غریب اور مستحق خاندانوں تک تعلیم کے فوائد پہونچانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اِسی دوران چیف انفارمیشن کمشنر تلنگانہ ڈاکٹر جی چندرشیکھر ریڈی نے دیگر انفارمیشن کمشنرس کے ہمراہ گورنر سے خیرسگالی ملاقات کی۔ گورنر کو انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی خاص طور پر قانون حق معلومات پر عمل آوری کے لئے شفاف میکانزم سے واقف کرایا گیا۔ گورنر نے آر ٹی آئی قانون پر مؤثر عمل آوری کے لئے کمیشن کے رول کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔1؍VِِA/b/