کون بنے گا کھل نائیک 2

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ’کھل نائیک 2‘ کی کہانی مکمل کرلی ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’کھل نائیک 2‘ کے مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور، رنویر سنگھ، یش اور الو ارجن جیسے اداکاروں کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے۔ 1993ء میں ریلیز ہوئی فلم ’کھل نائیک‘ میں مشہور ترین کردار ’بلرام پرساد‘ اداکار سنجے دت نے نبھایا تھا۔ دوسری جانب ’کھل نائیک 2‘ کے لیے فلم ساز سبھاش گھئی اب ’بلو بلرام‘ (بلرام پرساد) کے کردار کے لیے نوجوان اداکاروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔سبھاش گھئی کی فہرست میں بالی ووڈ سے اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور جبکہ تیلگو فلموں سے اداکار الو ارجن اور کناڈا انڈسٹری سے اداکار یش سرِفہرست ہیں۔ یاد رہے کہ ’کھل نائیک‘ میں مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شیروف اور انوپم کھیر شامل تھے۔ فلم ’کھل نائیک‘ کا گانا ’چولی کے پیچے کیا ہے‘ زبردست ہٹ ہوا تھا جسے دوبارہ 2024ء کی فلم ’کریو‘ میں فلمایا گیا ہے۔دوسری جانب اللو ارجن پشپا کے کردار سے دھوم مچا چکے ہیں اور ایش راکی بھائی بن کر کے جی ایف فلموں کی دوسیریز کو کامیاب کرواچکے ہیں ۔