نئی دہلی 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو سابق صدر پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل کو انکے 85 ویں یوم پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہارکیا اور مبارکباد دی ۔مسٹر کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا’’سابق صدر محترمہ پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل کو ان کی پیدائش کے دن پر مبارک باد، ان کی بہتر صحت اور درازی ٔعمر کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔