کووڈ مریضوںمیں اضافہ ، 35ویں ہنرہاٹ کو بند کرنے کا فیصلہ

   

نئی دہلی : دہلی میں ہلاکت خیز کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظراقلیتی امور کی وزارت نے جمعرات کو 35 ویں ہنر ہاٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے یہ ہنرہاٹ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو میں لگایا ہے اور اسے مقررہ وقت سے پانچ روز قبل 31 دسمبر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا‘‘جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہنر ہاٹ کا دورہ کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کل دوپہر سے 35 ویں ‘ہنر ہاٹ’ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ’’۔ خیال رہے یہ ‘ہنر ہاٹ’ 5 جنوری 2022 کو ختم ہونے والی تھی۔‘ووکل فارلوکل اور سودیشی سے سوالمبن’ کے تھیم کے ساتھ منعقدہ 35ویں‘ہنر ہاٹ’ میں ملک کی 30 سے زیادہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زیادہ کاریگروں اور دستکاروں نے حصہ لیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف ملک کے فنون اور دستکاری کے ورثے کی حفاظت کی ہے بلکہ اس پہل کے ذریعے نئی توانائی اور مارکیٹس اور مقامی مصنوعات کو مواقع فراہم کئے ۔