کووڈ ویکسین کے مقررہ نشانہ کی تکمیل کی ہدایت

   

چیف سکریٹری سومیش کمار کا دورہ عادل آباد، میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کے ساتھ اجلاس

عادل آباد۔ متحدہ ضلع عادل آباد میں کووڈ ۔ 19 ویکسین کے تعلق سے عوام میں پائی جانے والی عدم دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار نے سکریٹری ہیلت میڈیکل فیملی ویلفیر مسٹر سید علی مرتضیٰ رضوی کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر طوفانی دورہ کرتے ہوئے متحدہ ضلع عادل آباد کے نرمل ضلع، آصف آباد ضلع، منچریال ضلع کلکٹرس، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس، کمشنر مجلس بلدیات کا ایک جائزہ اجلاس مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد کیا۔ تمام عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو حیدرآباد میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا کورونا وائرس کے تعلق سے منعقدہ اجلاس جس میں متحدہ ضلع عادل آباد میں کووڈ ویکسن مقررہ نشانہ میں کمی کو محسوس کیا گیا۔ کووڈ ویکسین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی غرض سے ضلعی سطح کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے متحدہ ضلع عادل آباد کے کلکٹرس کو عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے مخاطب ہرکر تفصیلات بتائیں۔ جائزہ اجلاس میں جاریہ ماہ کی 24 تاریخ تک کووڈ ویکسین کو مقررہ نشانہ تک پہنچانے کی خاطر یومیہ 15 تا 20 ہزار ویکسین عوام میں لگانے کی ہدایت دی گئی۔