کووڈ ٹسٹ کیلئے پیسے نہ ہونے پر خاتون کو سعودی عرب سے ہندوستان جانے نہیں دیا گیا

   

ریاض : مدھیہ پردیش کے ضلع ہاردا سے تعلق رکھنے والی خاتون رینا گہلوت نے ایک ویڈیو میسج میں اپیل کی تھی جس کے بعد سعودی عرب میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے مدد کرتے ہوئے اس خاتون کو ہندوستان واپس ہونے کیلئے انتظام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ یہ خاتون پیسے نہ ہونے پر کورونا ٹسٹ نہیں کراسکی، اسے ہندوستان جانے کیلئے طیارہ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے القسیم علاقہ میں ایک شلٹر ہوم میں ٹھہری ہوئی ہے۔