کووڈ ٹیکہ اندازی مہم میں 219.56 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی

   

نئی دہلی : ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 219.56 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 56 لاکھ 65 ہزار 598 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 862 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 549 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.35 فیصد ہوگئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اس دوران 1503 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 409 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 63 ہزار 786 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 90 کروڑ ایک لاکھ 49 ہزار 497 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔