کوویڈ قواعد پر عمل کرنے عوام کو بڑے پیمانے پر ترغیب

   


نظام آباد میں وباء کے دوسرے مرحلہ کے قہر سے محفوظ رہنے ضلع انتظامیہ چوکس ، محکمہ صحت کے ساتھ کلکٹر کا خصوصی جائزہ

نظام آباد : پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی وباء میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ چوکسی اختیار کرتے ہوئے ضلع کے سرحد پر چک پوسٹ قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مہاراشٹرا سے آنے والے افراد کے معائنہ کے بعد ہی ضلع میں داخل ہونے کی اجازت دینے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہے اور ضلع کی عوام کو بھی دوسرے مرحلہ کے قہر سے محفوظ رہنے کیلئے بڑے پیمانے پر ترغیب دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ڈاکٹروں کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے اس کے علاوہ متحدہ ضلع میں دوبارہ کورونا کیسوں میں اضافہ نہ ہونے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں واضح رہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا ضلع کی سرحد سے قریب ہونے کی وجہ سے ہر روز مہاراشٹرا کے ناندیڑ سے سینکڑوں افراد ناندیڑ سے ضلع میں آنا جانا رہتا ہے اور مہاراشٹرا میں کورونا کی وباء شدت اختیار کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ بھی چوکسی اختیار کرتے ہوئے ضلع کی عوام کو کورونا کے قہر سے محفوظ رہنے کیلئے اپیل کی جارہی ہے ضلع کے سرحد پر واقع سالور ہ ، مدنور منڈل کے سلابت پور پر چیک پوسٹ قائم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اس علاقہ سے آنے والے افراد کا یہاں پر کورونا کا ٹسٹ کیا جاسکے اگر پازیٹیو پائے جانے کی صورت میں انہیں ضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایک یا دو دن میں ضلع کے سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ متحدہ ضلع میں بیشتر افراد کے رشتہ دار مہاراشٹرا کے ناندیڑ و اطراف و اکناف علاقہ میں قیام پذیر ہے ہر روز کسی نہ کسی بہانے سے یہ ضلع میں آتے جاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے چوکسی اختیارکرنا ضروری سمجھا جارہا ہے اس کے علاوہ بس اسٹانڈمیں بھی دوبارہ کورونا کے ٹسٹ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس خصوص میں ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی محکمہ صحت کے عہدیداروں سے اس خصوص میں جائزہ بھی لیتے ہوئے کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے چوکسی ناگزیر سجھ رہے ہیں ۔ متحدہ ضلع میں کورونا کی وباء میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن مکمل طور پر اس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اور ہر روز کیسس ظاہر ہورہے ہیں ۔ ہر روز 10تا 20 کیس متحد ہ ضلع میں ظاہر ہورہے اور ہر روز 200تا 400 ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔ نظام آباد ضلع میں اب تک 15780 کورونا کے کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور ان میں سے 85 فیصد افراد کو ہوم کوارنٹائن کے ذریعہ علاج کیا گیا ۔ کاماریڈی ضلع میں اب تک 13624 کیسس درج ہوئے ہیں اور گذشتہ 2ماہ سے بھی کیسس ظاہر ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔اور کوارنٹائن کے قواعد کی بھی عمل آوری نہیں کی جارہی ہے لیکن چوکسی بھی ضروری سمجھا جارہا ہے اور کوویڈ ویکسین ٹیکہ اندازی بھی کی جارہی ہے اور کورونا وائریس ، طبی عملی ، سرکاری ملازمین کو پہلے مرحلہ کی ٹیکہ اندازی کی گئی ہے اور دوسرے مرحلہ کی ٹیکہ اندازی کے تجربہ کی کامیابی کے بعد ہی عام افراد کو ٹیکہ اندازی کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر سدرشن نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں کیسوں میں اضافہ کے باعث سرحدوں پر بھی ٹسٹ کرنے کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خواہش کی جارہی ہے ۔