کوٹا میں بننے والی دنیا کی پہلی ریور ہیریٹیج کا تحفہ نئے سال ملے گا

   

کوٹا: راجستھان کے شہری ترقیات اور خود مختار حکومت کے وزیر شانتی دھاریوال کی پہل پر کوٹا میں بنائی جانے والی دنیا کی پہلی عالمی معیاری ریور ہیریٹیج چمبل ریور فرنٹ کی سوغات نئے سال میں ملنے والی ہے ۔ہیریٹیج ریور فرنٹ کا کام دریائے چمبل کے دونوں کناروں پر تین کلومیٹر کے علاقے میں تیار کیا جا رہا ہے اور اب یہ آخری مرحلے میں ہے ۔ تاریخی عمارتوں بشمول یادگاروں، ندی کے کناروں پر بنائے جانے والے مختلف گھاٹوں کا کام اب آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے ۔کوٹہ سٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چمبل ریور فرنٹ، جو صرف دو سال کے عرصے میں تیار کیا جا رہا ہے ، ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے ۔