کوٹہ میں سورج گہن کا حیرت انگیز نظارہ

,

   

کوٹہ، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اس سال کا آخری سورج گہن کا نظارہ آج راجستھان کے کوٹہ میں بھی دکھائی دیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے سولر فلٹر چشموں کی مدد س سورج گہن کو دیکھا۔موسم بالکل صاف ہونے سے یہاں جزوی طور پر سورج گہن واضح طور پر نظر آیا۔ پوشماہ کی اماوسیا پر صبح تقریبا 8:15 بجے سورج گہن کا آغاز ہوا اور صبح 9:27 بجے سورج گہن اپنے عروج پر تھا اور اس کے بعدگرہن آہستہ آہستہ گھٹنے لگا اور 10:56بجے گرہن ختم ہو گیا۔