کوچی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ماٹن چیری ڈیویژن سے تعلق رکھنے والی کونسلر کے اے انسیا کوچی کے ڈپٹی میئر بننے کی پوری طرح کرلی ہے جہاں پر پارٹی کے ایم انل کمار شہر کے میئر رہیں گے۔
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات پیر کے دن صبح 11سے 2بجے دوپہر مقرر تھے۔
کھلے بیالٹ نظام کے تحت یہ انتخابات منعقد کئے گئے تھے
فری جرنل کے بموجب انتخابات کے نتائج کا اعلان کئے جانے کے بعد حلف برداری کلکٹر کرائیں گے۔ انسیا جو33سالہ عورت کونسلر ہیں پہلی مرتبہ الیکشن لڑنے کے بعد کونسلر کی سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔
انہوں نے ماٹن چیری ڈیویژن سے جیت حاصل کی ہے جو انڈین یونین مسلم لیگ(ائی یو ایم ایل) کا مضبوط گڑ مانا جاتا ہے۔ انہوں نے 23ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔