کوکٹ پلی علاقہ میں نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں پولیس نے ایک نامعلوم خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا جو تھیلے میں بند پڑی ہوئی پائی گئی ۔ مقامی عوام کی شکایت کے بعد پولیس کوکٹ پلی نے مقام واقعہ پہونچکر تھیلے کی جانچ کی اور اس تھیلے سے خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس کوکٹ پلی کے مطابق اس خاتون کی عمر 30 تا 35 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو تھیلے میں باندھ کر پھینک دیا گیا ۔ راجیو گاندھی نگر سے پولیس نے نعش کو برآمد کرلیا اور خاتون کی شناخت شروع کردی ہے ۔ ع
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /3 مئی ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک نامعلوم مسلم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق اس شخص کی عمر 55 تا 60 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ جو مسلم معلوم ہوتا ہے ۔ اس شخص کے چہرے پر داڑھی ہے جو میڑچل اور منوہر آباد کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔ ع