کوہلی اور ایشانت شرما نے کورونا ٹیکہ لے لیا

   

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کورونا ٹیکہ کا پہلے ڈوز لے لیا ہے۔ کوہلی جو اس وقت ممبئی میں ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شائع کی جس میں ایشانت شرما اور ان کی اہلیہ پرتیما بھی موجود ہیں۔ کھلاڑیوں نے ٹیکہ سنٹر کے سامنے ایک سیلفی بھی دی اور اس کے ساتھ لکھا کہ وہ ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کی بدولت یہ ٹیکہ اندازی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔