کوہلی نئے سال 2020 میں مزید فتوحات کے خواہاں

   

بنگلور۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ ایک میچ گنوانے کے بعد آسٹریلیا سے اس سیریز کو جیت کر بہت مطمئن ہیں اور 2020 میں ان کی ٹیم کا مقصد اور آگے بڑھنا ہے۔اس سال آسٹریلیا کی زمین پر ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے اور کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم خطاب کے دعویداروں میں ایک ہے۔ ہندوستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے میں سات وکٹ سے کامیابی اور سریز کو 2-1 سے اپنے نام کیا، اسے پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کھانی پڑی تھی۔ کوہلی اس سیریز میں بہترین کھلاڑی بنے۔ انہوں نے بنگلور میں 89 رنز کی اننگز کھیلی جو آئی پی ایل کی ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کا گھریلو میدان بھی ہے۔ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے پاس بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ہمارے پاس اس میچ میں شکھر دھون نہیں تھے لیکن ہمیں اچھا آغاز ملا اور لوکیش راہول کے آوٹ ہونے کے بعد گیند بہت ٹرن کر رہی تھی اس لئے حالت کافی مشکل ہو گئی تھی۔ اس لئے ہم ٹکے رہ کر کھیلنا چاہتے تھے۔کپتان نے کہاکہ ہم گزشتہ 4-5 برس سے کھیل رہے ہیں۔ تجربہ سے ہی مدد ملتی ہے۔ روہت کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں لطف آتا ہے لیکن سب سے اہم یہ ہمارے لیے بڑی جیت ہے۔ ہم نیٹ پر کافی مشق کرتے ہیں۔ اگر آپ شارٹ بال سے نہیں گھبراتے آپ ہمیشہ آگے بڑھ کر کھیلنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔