برلن 12 مئی (ایجنسیز) جرمن ماڈل لِزلاز نے ویراٹ کوہلی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ ماڈل نے کہا کہ انہیں کوہلی کے خلاف بات کر کے ہندوستانی اسٹار کو بدنام کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی گئی۔ لزلاز نے یہ انکشاف ایک انٹرویو میں کیا۔ لیزلازکا یہ انکشاف ویراٹ کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر اس سال کے شروع میں ان کی تصویر کو لائیک (پسند )کرنے کے بعد سامنے آیا جو موضوع بحث بنی تھا۔ ویراٹ کوہلی 273 ملین سے زیادہ فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں۔ اس کے نتیجے میں، مداح انسٹاگرام پر اس کی ہر حرکت پرگہری نظر رکھتے ہیں۔ویراٹ کو بدنام کرنے کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی اس انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ فلمی منتر کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جرمنی کے مشہور ماڈل نے انکشاف کیا کہ تصویر پسند کرنے کے واقعہ کے بعد، ملک کے کئی میڈیا اداروں نے ان سے رابطہ کیا اور ویراٹ کے خلاف بولنے کی پیش کش کی۔ اسے منفی تشہیر لانے کے لیے رقم کی پیشکش کی گئی۔ تاہم جرمن ماڈل نے ان پیشکشوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ویراٹ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور وہ ان کے خلاف کبھی نہیں بولیں گی۔ لِزلاز نے یہ بھی کہا کہ جب ویراٹ نے ان کی انسٹاگرام ریل کو پسند کیا تو وہ بہت جذباتی ہوگئیں اور حیران رہ گئیں۔ لِزلاز نے ویراٹ کوہلی کو ایشیا کا میسی اور رونالڈو قرار دیا۔ یہ بات انہوں نے کھلاڑی کی مقبولیت اور اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویراٹ سے متعلق ایک چھوٹا سا واقعہ بھی فوری طور پر یہاں بڑی خبر بن جاتا ہے۔ ویراٹ کی دنیا بھر میں جنون، طاقت اور مداحوں کی پیروی قابل ذکر ہے۔