کوہلی کو ٹی 20درجہ بندی میں 14 مقامات کا فائدہ

   

دبئی۔ہندوستان کے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے آئی سی سی ٹی 20 بیٹرس کی درجہ بند میں 14 درجے ترقی کر کے مجموعی طور پر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے تقریباً تین سالوں میں اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری بنائی ہے جب انہوں نے افغانستان کے خلاف شاندار اننگز کھیلی اور براعظمی ایونٹ میں 276 رنز بنائے۔رضوان پہلے مقام پر ہیں ۔ وانندو ہسرانگا نے آل راؤنڈرس کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔