کوہیر تحصیلدار کی حیثیت سے ایم شانتا کماری نے جائزہ لے لیا

   

کوہیر /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے ایم شانتھا کماری نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ تحصیلدار کوہیر نے قبل ازیں سنگاریڈی کلکٹر آفس کے سی سیکشن میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ کسانوں اور عوام کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی جو بھی ذمہ داری ہے ان کے ذمہ ہوگی ۔ اس کو انجام دینے کی کوشش کریں گی ۔ انہوں نے عوام اور کسانوں سے ان کے تعاون کی خواہش ظاہر کی ۔ اس موقع پر رینیو انسپکٹر ستیہ نارائنا ، محمد اشرف علی سابق کوآپشن رکن کوہیر نے خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔