کوہیر منڈل میں پی ڈی ایس چاول ضبط

   

کوہیر۔ سب انسپکٹر پولیس کوہیر مسٹر راج شیکھر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کوہیر منڈل کے ضلع گرجواڑہ میں راشن چاول کے ذخیرہ اندوزی اڈہ پر ایک خفیہ اطلاع کے بعد دھاوا کرتے ہوئے راشن چاول ضبط کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک زرعی اراضی کے پاس ٹین شیڈ ڈال کر ذخیرہ کیاجارہا تھا جس میں 113 تھیلوں میں 51-50 کنٹل چاول تھے ضبط کرتے ہوئے ظہیرآباد چاول گودام کو روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار محمد شفیع الدین کے علاوہ سیول سپلائیز کے عہدیدار موجود تھے۔