کوہیر /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی جے پی کی جانب سے کوہیر منڈل کے 5 مواضعات چنتل گھاٹ ، وینکٹاپور ، پوتھ ریڈی پلی ، کوہیر اور دگوال میں بی جے پی گوشہ بھروسہ بائیک ریالی کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر گاؤں میں بی جے پی پرچم کشائی عمل میں لائی گئی ۔ موضع دیگوال میں ایس نریندر ریڈی صدر بی جے پی ضلع سنگاریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 2023 میں عام اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کا تلنگانہ میں اقتدار میں آنا یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کیک خاندانی حکمرانی سے تلنگانہ کی عوام عاجز آچکی ہے ۔ گذشتہ 8 سالوں میں کے سی ار تلنگانہ کی عوام کو اب زیادہ دنوں تک بے وقوف نہیں بناسکتے ۔ این اندرا سین ریڈی سابق رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت دیہی سطح پر عوامی مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ ہر گاؤں میں سڑکیں پوری طرح خستہ ہال ہیں۔ اس موقع پر پی سدھیر کمار ، جنگم گوپی ، ملک ارجن پاٹل ، سرینواس ریڈی ، رحمت علی ، میناریٹی مورچہ صدر بی جے پی جگن سدھیر بھنڈاری ، رام کرشنا ریڈی ، صالح سرینواس ، منوہر کے علاوہ بی جے پی کے دیگر قائدین موجود تھے ۔
آنکھ زخمی کردینے والے شخص پر 25 ہزار جرمانہ
بودھن /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پبلک پراسکیوٹر پوشٹی ایڈوکیٹ کے مطابق کلور کی موضع کے ساکن شیخ لطیف نے اسی گاؤں کے شیخ ابراہیم پر لکڑی سے حملہ کردیا ۔ اس حملے میں شیخ ابراہیم کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوگئی ۔ فاضل جج اجئے کمار نے حملہ آور شیخ لطیف متاثرہ کو 25 ہزار روپئے رقم ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ عدم ادائیگی کی صورت میں تین ماہ کی قید بامشقت کی سزا دینے کا فیصلہ سنایا ہے ۔