کوہیر میں سڑک حادثہ موٹر سائیکل سوار ہلاک

   

کوہیر /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع بلال پور تانڈور جانے والی سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ایک سایئکل موٹر سوار شخص ہلاک ہوگیا ۔ کوہیر سب انسپکٹر پولیس کی اطلاع کے مطابق کل رات تقریباً 11.30 بجے راجیا اور جگناتھم دونوں اپنے گاؤں موضع منیارپلی جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے وہ لب سڑک پر راجیا درست کر رہاتھا اور جگناتھم کھڑا ہوا تھا اچانک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے راجیا شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کے علاج کیلئے ایک خانگی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ۔ وہ علاج کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی فوٹیج کے ذریعہ نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے ۔