کوہیر میں پانی کے پائپ لائن کی درستگی

   

سیاست کی خبر کا اثر
کوہیر میں پانی کے پائپ لائن کی درستگی
کوہیر۔/10 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اخبار سیاست کی خبر کا اثر،9 ڈسمبر کو روز نامہ سیاست میں ظہیرآباد میونسپلٹی کے حدود میں واقع موسیٰ نگر میں مشن بھگیرتا کے پائپ لائن لکیج ہونے کی تفصیلی خبر شائع ہوئی تھی جس کے بعد مشن بھگیرتا اور محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے آج 10 ڈسمبر کو 12بجے دن پائپ لائن کو درست کرتے ہوئے پانی کو سڑک پر بہنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ موسیٰ نگر کی عوام کی جانب سے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ سے مشن بھگیرتا اور محکمہ آبرسانی کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر رکن اسمبلی نے سخت نوٹ لیتے ہوئے فوری پائپ لائنوں کی درستگی کی ہدایت دی۔ اس کے بعد موسیٰ نگر کی عوام نے روز نامہ سیاست اور مقامی رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔