کوہیر: کانگریس قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت

   

کوہیر ۔ 2ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے درمیان کوہیر منڈل کے موضع بلال پور سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین اور کارکنوں نے کے نرسملو یادو بی آر ایس پارٹی صدر کی قیادت میں بی آر ایس پارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں نکا بھاگھیما ( 3 نمبر وارڈ ممبر) ، جنگم شیکھر (سابقہ وارڈ ممبر) ، محمد طاہر (کانگریس لیڈر) ، نکہ سوامی داس، نکہ نتیش، گولہ ایشور ان سب کو ظہیرآباد میں واقع ایم ایل اے کیمپ آفس پر کونینتی مانیک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے قائدین کو بی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے اُمید ظاہر کی کہ ان قائدین کی شمولیت سے گاؤں اور منڈل میں زمینی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ اس موقع پر موضع بلال پور بی آر ایس صدر بخشو پٹیل، راچنا سوامی مندر کے سابقہ چیئرمین راجو سوامی، کوہیر راچنا سمیت بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین اور کارکنوں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔