کویتی وزیر اعظم اور کابینہ کا استعفیٰ

   

کویت ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی وزیرتعمیرات عامہ نے چند دن قبل پارلیمنٹ میں پوچھ تاچھ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اس واقعہ کے بعد کویت کی کابینہ نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ بعض منتخب ارکان نے وزیرتعمیرات عامہ جنان رمضان کو بہتر انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی فراہمی میں ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے باعث 2018ء میں شدید سیلاب آیا تھا۔ جنان رمضان مملکتی وزیرامکنہ بھی تھیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دس ارکان نے وزیر جنان رمضان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ وزیر نے کہا کہ یہ دیرینہ مسئلہ ہے اور اس کیلئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس واقعہ کے بعد جابر المبارک الصباء نے رسمی طور پر کویت کے امیر شیخ صباء الصباء کو مزید تفصیلات کے بغیر اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا۔ 2020ء کے اوائل میں کویت کے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی توقع ہے۔ قبل ازیں کویتی وزیر اعظم شیخ جابر مبارک الحمد اور ان کی کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیا ہے۔