کویت : آئل ریفائنری میں آتشزدگی 2 ایشیائی ملازم جاں بحق

   

کویت سٹی ۔ کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2ایشیائی ملازم جاں بحق ہوگئے۔ منال ال احمدی آئل ریفائنری پلانٹ ہوئی آتشزدگی میں 5دیگر ملازمین زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ یاد رہے کہ ریفائنری میں اس سے قبل مشینوں کی مرمت کے دوران بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 10 ملازم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ یہ ریفائنری یومیہ 25 ہزار بیرل تیل فراہم کرتی ہے۔