کویت میں آن لائن نئے تعلیمی سال کا 4 اکتوبر کو آغاز

   

کویت سٹی ۔کویت کے وزیر تربیت و اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سعود الحربی نے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال 4 اکتوبر 2020ء کو شروع ہوگا لیکن یہ تعلیمی سلسلہ آن لائن ہوگا۔کویتی خبر رساں ادارے کونا کے مطابق ڈاکٹر الحربی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں تعلیمی سال کے چھ ہفتے باقی ہیں۔رواں سال کا کورس آئندہ تعلیمی سال کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ امسال کورونا وبا کی وجہ سے طلبہ اپنا کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ڈاکٹر سعود الحربی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث حالیہ تعلیمی سال 2019-2020 ختم کردیا گیا ہے۔سال رواں کا باقی ماندہ کورس آئندہ تعلیمی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کیا جائے گا جس کا آغاز 4 اکتوبر 2020 کو ہوگا۔