کویت نے 21فبروری سے تمام مسافرین کے لئے لازمی ہوٹل قرنطین کے احکامات جاری

,

   

کویت۔کویڈ19وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے دوہفتوں کے امتناع کے بعد تمام فلائٹ مسافرین کے لئے جو کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتریں گے اور وہاں سے جائیں گے 21فبروری سے ان کے لئے اپنے اخراجات پر سات دنوں کے ادارہ جاتی قرنطین لازمی کردیاگیاہے‘ ڈائرکٹر جنرل شہری ہوا بازی نے یہ بات کہی ہے

فیصلے کے بموجب یہ دونوں کویتی شہریوں اور غیرملکی شہریوں کے لئے لاگو ہوگا۔

اب تک 43ہوٹلیں اپنے خدمات کی پیشکش کرچکی ہے اور اپنے قیمتوں کا تعین آیا تین چار او رپانچ ستارے ہوٹلوں اور اس کے فراہم کی جانے والی خدمات پر مشتمل ہوگا۔

شہری ہوا بازی ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) ترجمان سعاد الاوتیبی نے ایک بیان میں کہاکہ تمام مسافرین کویت مسافر ایپ کے ذریعہ کویت آمد سے قبل ہوٹل بکنگ کرائیں۔

انہوں نے اشارہ دیاکہ تمام ائیرلائنس کی جانب سے اٹھائے جارہے تمام صحت کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام مسافرین کو ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہوٹل بکنگ کرانی ہوگی۔

جہاں تک ہوٹلوں کی بات ہے تو وہ لوگ ہوٹل کے کچھ منازل یا حصہ کوقرنطین مہمانوں کے لئے مختص کردیں گے اور تمام کھانا استعمال کرکے پھینک دینے والی چیزوں میں فراہم کیاجائے تاکہ کویڈ19وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اپنی پسند کی ہوٹل میں 7دن قرنطین کے گذارنے کے بعد ایک مسافر کو مزید سات دن گھر کے قرنطین میں گذارنا ہوگا