کویشیلڈ ٹیکہ لگائے ہوئے برطانیہ سفر کرنے والے ہندوستانی مسافرین کے لئے قرنطین کی ضرورت نہیں

,

   

یہ اقدام یوکے کے اس فیصلے کے ردعمل کے طور پر کیاگیاہے کہ ہندوستان میں کویشلیڈ ٹیکہ لگانے والے لوگوں کو یوکے کے دوران کے موقع پر سخت لازمی قرنطین کا سامنا درپیش ہے


نئی دہلی۔ ہندوستانی جنھوں نے کویشلیڈ یا پھر برطانیہ کے کسی بھی منظور شدہ ٹیکہ لگائے ہوئے برطانیہ کا سفر کررہے ہیں پیر (11اکٹوبر) کے روز سے انہیں قرنطین کا سامنا نہیں ہوگا‘ برطانیہ کے ہائی کمشنر برائے ہندوستان ایلکس ایلیس نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی ہے۔

ایلیس نے ٹوئٹ کیاکہ ”برطانیہ کا سفر کرنے والے ہندوستانی مسافرین جنھوں نے کویشلیڈ یا پھر یوکے کے منظور شدہ مکمل ٹیکہ لیاہے انہیں 11اکٹوبر سے قرنطین درپیش نہیں ہوگا۔

حکومت ہند کا پچھلے ماہ سے زائد قریبی تعاون کے لئے شکریہ“۔ مذکورہ برطانیہ سفری اڈوائزری نے ہندوستان سے سفر کرنے والوں کے لئے 10دنوں کا لازمی قرنطین رکھا تھا‘ جنھوں نے کویشلیڈ کے دو نوں خوارک لئے ہیں جس کو سیریم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایس ائی ائی) نے تیار کیاہے۔

تاہم مختلف گوشوں سے شدید تنقیدوں کاسامنا کرنے کے بعد مذکورہ یوکے سفری اڈوائزری نے یوکے کے تسلیم شدہ ٹیکوں میں کویشلیڈ کو شامل کیاہے۔نئی سفری اڈوائزری جس کو 4اکٹوبر کے لئے نافذ کیاگیا ہے میں کہا کہ”درج ذیل ٹیکوں کی تشکیل‘ اسٹرزینکا کویشلیڈ‘ اسٹرا زینکا ویکسزیوریا او رماڈرینا تاکیڈی کو منظور شدہ ٹیکوں کے طور پر تسلیم کئے جائیں گے“۔

برطانیہ کے ہندوستانیوں کے لئے قرنطین ضوابط کے جواب میں ہندوستان نے بھی 4اکٹوبر سے ہندوستان آنے والے برطانوی شہریوں کے لئے 10دنوں کا لازمی قرنطین نافذ کردیاتھا۔

یہ اقدام یوکے کے اس فیصلے کے ردعمل کے طور پر کیاگیاہے کہ ہندوستان میں کویشلیڈ ٹیکہ لگانے والے لوگوں کو یوکے کے دوران کے موقع پر سخت لازمی قرنطین کا سامنا درپیش ہے۔

برطانیہ کے مملکتی سکریٹری برائے ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے ٹوئٹ کیاکہ ”مذکورہ اقدامات جس کا آج اعلان کیاگیا ہے‘ اگلے قدم کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ ہم سفرشروعات کو برقرار رکھ رہے ہیں اور مسافرین اور صنعت کو استحکام فراہم کررہے ہیں وہیں سفری کو بہتری کے لئے کھول کر اس کو برقرار رکھے ہوئے ہیں“۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے ہائی کمشنر برائے ہند نے پچھلے ایک ماہ سے زائد عرصہ تک تعاون کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیاہے۔