کویڈ سے صحت یاب ہونے کے بعدتبلیغی جماعت کے38ممبرس نے پلازمہ کا عطیہ دیا ہے

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے 38لوگ جنھوں نے حال میں کرونا وائرس سے مقابلہ کرکے صحت یاب ہوئے ہیں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ کویڈ19کے مریضوں کے علاج میں مدد کے لئے اپنا پلازمہ کا عطیہ دیں گے‘ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کے روز یہ بات بتائی ہے۔

جی ایم فنکشن حال میں منگل کے روز منعقدہ ایک میٹنگ میں حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اور اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے کویڈ 19کے مریضوں کی مدد کے لئے اپنا پلازمہ کا عطیہ دینے کے لئے تبلیغی جماعت کے ممبران کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

قبل ازیں اپریل میں اسد الدین اویسی نے تلنگانہ حکومت کو صحت یاب ہونے والے تبلیغی جماعت کے 32ممبرس کے نام دئے تھے جو اپنے پلازمہ کا عطیہ دینے کے لئے آگئے ائے تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہاکہ”کچھ میڈیاہاوزس نے جماعت کو ”سوپر اسپریڈر“ کے طور پر بدنام کیاہے

اور یہاں تک کہ ان پر ”کرونا جہاد“ کابھی الزام عائد کیا‘

تاہم اس مشکل وقت میں جماعت کے ممبرس نے کویڈ19کے مریضوں کی مدد کے لئے اپناپلازمہ عطیہ دے کر ایک بڑا کارنامہ انجام دیاہے“