وجئے واڑہ۔ہوٹل سے کویڈ سنٹر بنے مقام پر اتوار کے روز مہیب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیاجس میں سرکاری عہدیداروں کے مطابق کم سے کم تین لوگوں کی موت ہوئی ہے

فائیر ٹنڈرس
آگ پر قابو پانے کے مقصد سے فائر ٹنڈرس موقع پر پہنچے۔ عمارت کی نچلی اور پہلی منزل پر آگ لگی ہے۔
گہرے دھواں کے درمیان کویڈ 19کیئر سنٹر میں زیر علاج لوگ چیخنے او رچلانے لگے۔ خوف و دھشت کے ماحول میں عمارت کی پہلی منزل سے کچھ لوگوں نے چھلانگ بھی لگائی ہے۔
دوسری کویڈ سنٹرس کو مریضوں کی منتقلی
سٹی کمشنر آف پولیس سرینواس راؤ نے کہاکہ دولوگوں کی حالت نہایت خراب ہے۔
واقعہ پیش آنے کے وقت میں چالیس لوگ بشمول 30کویڈ19کے مریض اس سنٹر میں موجود تھے۔
جن مریضوں کی بازیابی کی گئی تھی انہیں قریب کے کویڈ کیئر سنٹرس کو منتقل کردیاگیا۔
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واقعہ پرملال کااظہار کرتے ہوئے اسکی جانچ کے احکامات جاری کردئے ہیں۔