کویڈ مریض کی نعشوں کو گھروں کے باہر چھوڑ کر فیملی ممبرس چلے گئے۔

,

   

سنگا ریڈی۔ضلع سنگا ریڈی کے نارائن کھیڑ ٹاؤن کے علاقے منگل پیٹ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیاہے‘جس میں گھرکے اندر کویڈ 19کی وباء سے ہلاک ہونے والے دو لوگوں کی نعشوں کو مذکورہ فیملی ممبرس نے گھر کے باہر چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی وجہہ سے مذکورہ فیملی کے دو لوگ فوت ہوگئے ہیں۔

انفیکشن کے خوف میں مذکورہ فیملی ممبرس نے گھر کے باہر نعشیں رکھ دیں اور آخری رسومات انجام دینے سے انکار کردیا ہے۔

نارائن کھیڑ کے سب انسپکٹر سندیپ کے مطابق فیملی کے اٹھ لوگوں کو نارائن کھیڑ کے اندر کویڈ کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔ گھر میں الگ تھلگ رکھ کر ان کا علاج کیاجارہاہے۔

دو روز قبل فیملی کے ایک رکن بابو سنگھ35سالہ کی موت ہوگئی‘ گھر والوں نے انہیں کرسی پر بیٹھاکر گھر کے باہر نعش رکھ دی۔

اگلے ہی روزا ن کی ماں 65سالہ چنگو بائی کی موت ہوگئی تھی۔ دونوں متوفیوں کے آخری رسومات انجام دینے سے مذکورہ فیملی ممبرس نے واضح طور پر انکار کردیاتھا۔

پولیس نے محکمہ مال اور میونسپل کی مدد سے آخری رسومات انجام دئے ہیں