کویڈ مریض کی نعش ندی میں پھینکنے کا حیران کن ویڈیو

,

   

بالرام پور(اترپردیش)ندیوں اور دیگر آبی ذخائر میں نعشوں کو پھینکنے کے خلاف یوگی ادتیہ ناتھ حکومتکے سخت احکامات کے باوجود ایک کویڈ مریض کی نعش کو ندی میں پھینکنے پر مشتمل ویڈیومنظرعام پر آیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس فیملی کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ 28مئی کے روز بالرام پور ضلع میں اس جگہ سے گذرنے والوں نے اس واقعہ کا ویڈیو نکالا ہے۔

دو لوگ جس میں ایک شخص نے پی پی ای کٹ پہنا ہوا ہے ویڈیو میں صاف طور پر راپتی ندی کے برج پر نعش اٹھائے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

پی پی ای کٹ پہنا ہوا شخص نعش پر سے کچھ نکالنے کی کوشش کرتاہوا بھی دیکھائی دے رہا ہے شائد وہ نعش پرلگے ٹیک کو نکل رہاتھا

https://www.instagram.com/p/CPfnxRHrpNT/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

مذکورہ چیف میڈیکل افیسر بالرام پور نے تصدیق کی ہے کہ وہ نعش کویڈ مریض کی ہی تھی اور رشتہ دار اس کوندی میں پھینکنے کی کوشش کررہے تھے۔متوفی کے رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور نعش کو دوبارہ ان کے حوالے کیاگیاہے۔

بالرام پور کے چیف میڈیکل افیسر وی وی سنگھ نے کہاکہ ”ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ مریض25مئی کے روز اسپتال میں داخل کیاگیاتھا اور تین دن بعد اس کی موت ہوگئی۔ کویڈ پروٹوکال کے مطابق اسکے رشتہ دار وں کے حوالہ نعش کردی گئی تھی۔ ان رشتہ داروں نے نعش کو ندی میں پھینک دیا۔

ہم نے ایک مقدمہ درج کرلیا او رسخت کاروائی کی جائے گی“۔

اس ماہ کی ابتداء میں سینکڑوں کی تعداد می ں نعشیں بہار او راترپردیش کے مختلف حصوں میں گنگاندی کے ساحل پر بہہ دئے گئے تھے جس کے بعد چیف منسٹر نے تمام ضلع مجسٹریٹوں سے استفسار کیاتھا کہ نعشوں کی درست انداز میں آخری رسومات کی انجام دہی کو یقینی بنایاجائے۔