نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کے روز مرکزی کو ٹوئٹر پر مبینہ”نیلے رنگ کے نقطہ“ پر تنقید کا نشانہ بنایاجبکہ ملک کو کویڈ19ٹیکے کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں کانگریس ایم پی نے کہاکہ اگر کسی کو کویڈ19کاٹیکہ چاہئے تو انہیں ’اتما نربھر“ ہونا چاہئے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”مودی حکومت نیلے نقطے کے لئے لڑائی کررہی ہے۔
اگر آپ کو کویڈ19کا ٹیکہ چاہتے تو آپ کو خود پر انحصار کرنا ہوگا‘ہیش ٹیگ ترجیحات“۔راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)سربراہ موہن بھگوات‘ نائب صدر وینکیا نائیڈو کے ٹوئٹر ہینڈل کی تصدیق پر مشتمل ”نیلہ نقطہ“ کو ٹوئٹر کی جانب سے ہٹائے جانے کے کچھ عرصہ بعد یہ بات سامنے ائی ہے۔
جس کے فور بعد حکومت نے ٹوئٹر کو نئے ائی ٹی قوانین کی تعمیل پر مشتمل آخری نوٹس ارسال کیا۔