حیدرآباد۔ ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہاہے کہ کویڈ19کی دولہروں کے درمیان لوگوں میں قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے اور عوام میں دئے گئے ٹیکوں کی وجہہ نے کویڈ 19کی تیسری لہر کی شدت کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
تلنگانہ ٹوڈے میں شائع ایک خبر کے بموجب ڈاکٹر راؤ نے کہاکہ 80لاکھ لوگوں کوٹیکہ دیاگیا ہے اور آنے والے مہینوں میں مزید خوراک کی دستیابی کے ساتھ ٹیکہ اندازی مہم میں شدت پیدا کی جائے گی۔
ڈاکٹر راؤ نے مزیدکہاکہ کویڈ19کی تیسری لہر کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تلنگانہ حکومت نے تمام تیاریاں کرلی ہیں۔
ڈاکٹر راؤنے کہاکہ ریاستی حکومت نے ریاست کے میڈیکل انفرسٹکچر کو بہتر بنالیاہے او ر تقریبا سرکاری اسپتالوں کے بیڈس کو آکسیجن کی فراہمی کے لئے لائنس فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
محکمہ صحت نے نیلوفر اسپتال میں 2000بیڈس کا انتظام کیاہے۔ڈاکٹر رمیش ریڈی ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے کہاکہ عوام کو کویڈ19کی تیسری لہر کے امکانات کے متعلق خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔
تاہم انہو ں نے مشورہ دیاکہ پروٹوکال پر عمل کریں جو ماسک پہننا‘ ہاتھوں کی صفائی کرنا‘ ہجوم سے اجتناب کرنا اور سماجی دوری برقرار رکھنے پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں کوٹیکہ لگانے کا بھی مشورہ دیاہے۔