کویڈ کے دوران گھریلو اڑانوں کی بحالی کے بعد یومیہ اساس پر گھریلو پروازوں میں مسافرین کی تعداد نئی اونچائی پر

,

   

نئی دہلی۔اسی سال 25مئی سے گھریلو ہوائی آڑان بحال کرنے کے بعد یومیہ اساس پر مسافرین کی تعداد سب سے اونچائی پر 252374تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزیر برائے سیول ایویشن ہردیپ سنگھ پوری ٹوئٹ کیاکہ”ہمارے ائیرپورٹس اور آسمان دوبارہ مصروف ہوگئے ہیں۔

یومیہ اساس پر گھریلو مسافرین کی تعداد252کے نشان پار کرچکی ہے جو 25مئی2020کو گھریلو پروازیں بحال کرنے کے بعد سے بڑی تعداد ہے۔

ہم توقع کررہے ہیں سال کے ختم تک کویڈ سے قبل کی تعداد کو ہم پار کرلیں گے۔ ایویشن ہندوستان کا سب سے محفوظ اور سہولت بخش سفر بن کر ابھرا ہے“

سیول ایویشن منسٹری کے بیان کے بموجب نومبر30تک ”509004مسافرین ائیرپورٹ پر ائے ہیں‘ 2027روانگی‘2028کی آمد ہوئی ہے۔

مذکورہ بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ ”ائیر پورٹ پر جملہ4055مسافرین کی نگرانی کی گئی ہے اورآمد پر 256630مسافرین کو سنبھالا گیاہے“۔