کویڈ19کی تیسری لہر۔ پاکستان کے 7شہروں میں بڑا لاک ڈاؤن نافذ

,

   

لاہور۔پاکستان میں کویڈ19وباء کی جاری تیسرے لہرکے پیش نظرصوبہ پنجاب کے سات شہروں میں پیر کے روز سے بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ کیاجارہا ہے۔

ڈاؤن کی نیوز رپورٹ کے بموجب جو ایک سال کے عرصہ کے بعد آرہا ہے‘ دوہفتوں نے کے لئے مندرجہ ذیل شہروں میں نافذ کیاجائے گا


لاہور


روالپنڈی


سرگوڈھا


فیصل آباد


ملتان


گرجان والا


گجرات


پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان کے بموجب‘ بڑے پیمانے پر نافد کئے جانے والے لاک ڈاؤن میں لوگوں کی حمل ونقل پر روک ہوگا‘ تمام قسم کی سماجی‘مذہبی اورکسی بھی وجہہ سے کسی بھی مقام‘ عوامی اور خانگی اجتماعات پر مکمل امتناع ہوگا‘ شادیوں‘ بینکوٹ ہال‘ کمیونٹی سنٹرس بھی پوری طرح بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ تمام قسم کی انڈور او راؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی مکمل امتناع ہوگا صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی ہی اجازت رہے گی۔

صوبائی سطح پر اس کے علاوہ بیان میں کہاگیاہے کہ تمام قسم کے کھیل کود‘ ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

اس کے علاوہ ہفتہ کے روز پنجاب حکومت نے تین شہروں بشمول لاہور کے 36مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا روبعمل لایاہے


پاکستان نے سفری تحدیدات کو وسعت دی
جیو نیوز رپورٹ کے بموجب شہری ہوا بازی انتظامیہ (سی اے اے) نے ہفتہ کے روز کہاکہ پاکستان نے گھریلو اڑانوں کی پروازوں پر عائد پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

اپنے ایک اعلامیہ میں سی اے اے نے کہاکہ مذکورہ تحدیدات19مارچ تک جاری رہیں گے۔

مذکورہ سی اے اے نے یکم مارچ کو گھریلو پروازوں‘ خانگی او رچارٹر ہوائی جہازو ں کے لئے ایک نئی اڈوائزری پر مشتمل اعلامیہ جاری کیاتھا