مذکورہ ڈرائیور کویڈ 19مریضوں کی نعشو ں کو لے جانے کے لئے مفت میں گاڑیاں فراہم کرتا ہے۔
پریاگ راج۔ ایسا بڑی مشکل سے ہی سننے میں آتا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران کسی مسلمان نے بلاوجہہ ”روزہ“ چھوڑدیاہے۔مگر پریاگ راج میں اس ایمبولنس ڈرائیور کے لئے وباء کے اس دور میں کام کرنا روزہ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
فیضول جوایک ایمبولنس چلاتے ہیں ضرورت مندوں اور غریبوں کو وباء کے پیش نظر کارکے خدمات مفت میں فراہم کرتے ہیں اوریتیموں کے آخری رسومات کی انجام دہی میں مدد کررہے ہیں۔
مذکورہ ڈرائیور کویڈ 19مریضوں کی نعشو ں کو لے جانے کے لئے مفت میں گاڑیاں فراہم کرتا ہے۔پریاگ راج کے اتارسویا علاقے کے رہنے والا یہ فرد پچھلے دس سالوں سے مفت میں غریبوں کی نعشیں لے جانے کے لئے گاڑیوں کو انتظام کررہے ہیں مگر کویڈ کے اس مشکل وقت میں وہ اپنا زیادہ تر وقت ضرورت مندوں کی مدد میں گذاررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ مشکل وقت ہے۔ جیسے ہی مجھے کال آتا ہے میں روانہ ہوجاتاہوں۔ ایسے مشکل حالات میں روزہ رکھنا ممکن نہیں ہے‘ مگر اللہ سب جانتے ہیں“۔
فیضول کسی سے پیسے نہیں پوچھتے مگر اپنی خوشی سے کوئی پیسے دیتا ہے تو انکار بھی نہیں کرتے۔
اپنی مرضی سے فیضول نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔پہلے وہ بنڈی پر نعشیں لے جایاکرتے تھے مگر بعد میں انہوں نے لو ن لے کر ایمبولنس گاڑی حاصل کی ہے۔