کویڈ19۔ کویتی مصلح دستے صحت کے اقدامات کے نفاد میں مدد کریں گے

,

   

وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ مصلح دستے ہاتھ ملاکر کام کریں گے
کویت شہر۔ حکومت کی جانب سے پچھلے ہفتہ اٹھائے گئے صحت کے اقدامات کے نفاذ میں مصلح دستوں کی مدد لینے کا کویت نے فیصلہ کیاہے‘ چہارشنبہ کے روز کویت میونسپلٹی نے یہ اعلان کیاہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ جنرل ڈائرکٹر کویت میونسپلٹی احمد ال مانفوحی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ مصلح دستے ہاتھ ملاکر کام کریں گے اور سختی کے ساتھ عوامی تقریبات میں ٹیکہ نہیں لگانے والوں کو روکنے کاکام بھی کیاجائے گا۔

ال مانفوحی جو صحت کے اقدامات کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے کہاکہ سرکاری فیصلوں کو نفاذ کرنے کے میکانزم کے متعلق چہارشنبہ کے روز کمیٹی نے تبادلہ خیال کیاہے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ اگلے اتوار سے ہونے والے فیصلوں پر نفاذ کے لئے مصلح دستے سیول ہیلتھ ٹیموں کی مدد کریں گے‘ جس کی شروعاتی تاریخ سے ٹیکہ نہیں لگانے والے شہریوں کو ریسورنٹس‘ کیفے‘ جیمس‘ سالونس اور شاپنگ مالس جو 6000اسکوئر میٹر پر محیط ہیں‘ اس میں داخل ہونے سے روکنے کاکام کیاجائے گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کویت اگلے دومہینوں میں صحت کے لئے درکار ایپس میں اضافہ کرے گا‘ امید ہے کہ ٹیکہ لگانے والے کی تعداد کی شرح میں اضافہ کے ذریعہ مدافعت کے ہدف کو پار کیاجاسکے گا۔

جون 14کے روز کویت نے اعلان کیاہے کہ کویڈ 19وباء کے ڈیلٹا کا پہلا کیس دستیاب ہوا ہے۔

کویت نے 13جون سے تمام میوزیموں‘ کلچرل اداروں اور عوامی سہولیات کے مقامات کودوبارہ کھول دیاہے‘ او ریوکے سے راست پروازوں کی شروعات کی ہے جو کویڈ19تحدیدات میں نرمی کی کوششوں کاایک حصہ ہے۔