نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے کہاکہ ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 14اپریل کے بعد پہلی مرتبہ 2لاکھ سے کم درج کئے گئے ہیں۔ مذکورہ ملک میں منگل کے روز 1,96,427کویڈ کے تازہ معاملات اور اموات3511درج کئے گئے ہیں۔۔ ہندوستان میں اپریل14کو 2,00,739ریکارڈ ڈرج کئے گئے تھے۔
ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 14اپریل کے بعد پہلی مرتبہ معاملات دولاکھ سے کم ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ہندوستان میں کرونا وائرس کی وجہہ سے اموات تین لاکھ کا نشانہ پار کرگئے ہیں‘ جو امریکہ اور برازیل کے بعد تین لاکھ اموات کو پار کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیاہے۔
ہندوستان میں کویڈ 19کے جملہ معاملات 2,69,48,874کے ساتھ فعال معاملات25,86,782اور اموات3,07,231ہیں۔ ہندوستان میں پچھلے13دنوں میں 50,000سے زائد اموات درج کئے گئے ہیں۔
وزرات صحت کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں 3,26,850لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں اور2,40,850لوگ اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔وزرات صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں ا ب تک 19,85,38,999لوگوں کو ٹیکہ دیاگیا ہے جس میں پچھلے24گھنٹوں میں ٹیکہ دئے گئے 24,40,236لوگ بھی شامل ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کے بمواب کویڈ19کے لئے مئی24تک 33,25,94,176لوگو ں کے نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے گئے ہیں۔ ان میں سے پیر کے روز20,58,112نمونے بھی شامل ہیں۔
چین کے وہان میں 2019ڈسمبر کے بعد منظرعام پر آنے والی وباء کرونا وائرس کی شروعات سے اب تک کسی بھی ملک میں کویڈ وباء کی وجہہ سے اس قدر اموات نہیں ہوئے جتنے چہارشنبہ کے روز ہندوستان میں 4529اموات ایک دن میں درج کئے گئے ہیں۔
جنوری12کے روز امریکہ 4468‘ برازیل میں 6اپریل کو ہوئے 4211اموات کو پار کیاہے۔ وباء کی وجہہ سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے۔ اب ہندوستان امریکہ اور برازیل میں کویڈ19کی وجہہ سے اموات کے پیچھے ہے۔
ہفتوں تک جاری رہنے والی دوسری لہر کے بعد کویڈ کے معاملات میں کچھ حد تک کمی ائی ہے جو مئی 17کو پہلی مرتبہ تین لاکھ سے کم ہوئے تھے او رمئی7کے روز سب سے زیادہ 4,14,188معاملات درج کئے گئے ہیں۔