کویڈ19: بھوپال اور اندور میں رات کے کرفیو کا نفاذ

,

   

بھوپال۔ ریاست میں کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر مذکورہ مدھیہ پردیش حکومت نے منگل کے روز احکامات جاری کئے ہیں کہ اگلے احکامات تک 17مارچ سے بھوپال او راندور میں رات کا کرفیو نافذ کردیاجائے گا۔

مدھیہ پردیش حکومت نے جانکاری دی ہے کہ ”اگلے احکامات تک 17مارچ سے بھوپال اور اندور میں رات کا کرفیو نافذ کیاجارہا ہے۔ اس کے علاوہ مارکٹیں اور اٹھ شہریں جن کے نام جبل پور‘ گولیار‘ اجین‘ رتلام‘ برہان پور‘ چندوارا‘ بیتول‘ کھرگون بھی اگلے احکامات تک 17مارچ سے رات10بجے کے بعد بند کرادئے جائیں گے۔

ان شہروں میں کرفیو نہیں ہوگا“۔

کویڈ19کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کے روز جانکاری دی تھی کہ مدھیہ پردیش حکومت رات کے کرفیو پر تبادلے خیال کے لئے ہدایت کے مقصد سے ٹیم تشکیل دی ہے۔

کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے متعلق رپورٹرس کی جانب سے سوال پوچھنے پر چیف منسٹر نے بتایاکہ”رات کے کرفیو او ردیگر چیزوں پر غور وفکر کے لئے میں نے مذکورہ ٹیم کو ہدایت دی ہے۔

متعلقہ محکموں سے تیاری کے لئے ایک دن بعد میٹنگ کی جائے گی۔ہم نے کچھ ہدایتیں جاری کی ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید کچھ اقدامات اٹھائیں گے“۔

اتوار کے روز چوہان نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے ملاقات کی اور کویڈ19ٹیکہ کی سربراہی اور صحت سے متعلق دیگر معاملات میں مدد کیلئے استفسار کیاتھا۔