کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین پر تحقیق کا آغاز

   

سیول، 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریائی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے خون کے نمونے لے کر اس کے خلاف ویکسین اور ادویات بنانے کے لئے تحقیقی کام شروع کر دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ معلومات دی ۔ یونھاپ نیوز ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ کوریائی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن سینٹر نے مقامی سائنسدانوں کی تحقیق پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کا مقصد اس قسم کی اینٹی بائیوٹک بنانا ہے جو پر کورونا وائرس کے خلاف کارگر ثابت ہو سکے ۔جنوبی کوریا میں مجموعی طور پر متاثرہ لوگوں کی تعداد اب 30 تک ہو گئی ہے اور نو افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ کورونا وائرس کا پتہ سب سے پہلے چین کے ووہان شہر میں لگا تھا اور اب یہ دنیا کے 25 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ چین میں اس سے 1770 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 70548 لوگ اس سے متاثر ہیں ۔ چین سے باہر کے ممالک میں تقریبا 800 لوگ اس متاثر ہو چکے ہیں۔