کٹھوعہ عصمت دری و قتل کا فیصلہ، اہم شخصیات کی جانب سے خیر مقدم

,

   

سری نگر: پیر کے روز سنائے گئے کٹھوعہ کے عصمت ریزی اور قتل کیس کے بارے میں ملک کے مختلف اہم شخصیات کی جانب سے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا۔ واضح رہے کہ پٹھان کوٹ نے اس فیصلہ سناتے ہوئے چھ مجرمو ں کے خلاف سخت سنائی ہے۔ ان میں سے تین درندہ صفت مجرمو ں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اور دیگر تین کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔

جمو ں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں سیاست کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائب ٹوئیٹر پر کہا کہ کٹھوعہ فیصلہ سے راحت نصیب ہوئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے اس فیصلہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ میں اس فیصلہ کا خیر کرتاہو ں۔ قصورواروں اور سخت سزا دی ملنی چاہئے۔ رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے بھی اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ وہ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عصمت ریزی حیوانیات ہے او راس کے ملزمین کا تعلق چاہے کسی مذہب سے ہو متاثرین کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔

صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے کہا کہ جب کٹھوعہ میں درد ناک واقعہ پیش آیا تو ملزمین کی تائید میں بی جے پی وزراء سڑک پر اتر آئے۔ بی جے پی نے ملزمین کی کھل کر تائید کی تھی۔