کپاس کی کاشت بہت اہم ہندوستان سب سے بڑا مینوفیکچرر:تومر

   

نئی دہلی: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بدھ کے روز کہا کہ کپاس کی کاشت ملک کے لئے بہت اہم ہے ، ہندوستان اس کا سب سے بڑا پیدا وار کرنے والا ملک ہے اور لاکھوں کسان اس کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔مسٹر تومر نے کہا ‘‘ہمارا زرعی شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ زرعی شعبے میں کپاس کا کردار اہم ہے ۔ اناج اور کپڑوں کے بغیر کام نہیں چل سکتا، ہمارے ملک میں غذائی اجناس کی بمپر پیداوار ہو رہی ہے وہیں کپاس کی کاشت کو بھی زیادہ ترقی دی جائے ، جس کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ کپاس کے شعبے میں کروڑوں لوگوں کو روزگار ملا ہواہے ، جبکہ کپاس کی کاشت تجارتی فصل کے نقطہ نظر سے کسانوں کے لیے اہم ہے ۔ کپاس کے شعبہ میں کسانوں کی محنت، سائنسدانوں کی تحقیق اور صنعتوں کی شراکت داری ہے وہیں حکومت پیداوار بڑھانے کے لیے انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔