کپتان کے طور پر رہانے پر دباؤ نہیں ہوگا:گواسکر

   


نئی دہلی ۔ ہندوستانی سابق کپتان سنیل گواسکرکا خیال ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران کوہلی کی عدم موجودگی میں ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے دباؤکا شکار نہیں ہوں گے کیونکہ ٹیم ان کی کپتانی میں دو بار جیت چکی ہے ۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان17 دسمبر سے چار میچوں کی ٹسٹ سیریز ہونا ہے ۔ ٹیم کے باقاعدہ کپتان کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔ ان کی غیر موجودگی میں رہانے ٹیم کی کپتانی سنبھال سکتے ہیں۔گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے شوگیم پلان میں کہا کہ کوہلی کی عدم موجودگی میں رہانے پرکوئی دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رہانے پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا کیونکہ وہ دمرتبہ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور دونوں مقابلوں میں ٹیم کامیاب رہی ہے ۔