کپل سبل کا استفسار’ہوم منسٹر نے نہ تو کوئی بات کی ہے اور نہ ہی کہیں نظر آرہے ہیں‘

,

   

ہیش ٹیگ شاہ کہاں ہیں ٹوئٹر پر ٹرنڈ کررہا ہے
نئی دہلی۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کروناوائرس کے 49نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جس کے ساتھ کرونا وائرس متاثرہ کی تعداد نو سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔کوچی میں 69سالہ شخص کی ہفتہ کے روز موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بھی بیس سے زائد ہوگئی ہے۔

اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے 21دنوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے پیش نظرصرف ضروری خدمات ہی جاری ہیں‘ اور مہاجر مزدور کے ساتھ ورکرس شہروں سے اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے ہیں۔

درایں اثنا کانگریس لیڈر کپل سبل نے ہفتہ کے روز کہاکہ ملک میں جب سارے لوگ پریشان ہیں اورغیر معمولی حالات کاشکار ہیں تو وزیر داخلہ امیت شاہ خاموش ہیں۔

ٹوئٹر کے سہارے سے انہوں نے لکھا کہ”جب ہمارے گھروں میں بند ہیں‘ لاکھوں مہاجر مزدور گھر واپس لوٹ رہے ہیں‘ گھر پہنچنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں‘ مگر گھر نہیں پہنچ رہے ہیں۔

ہوم منسٹر نہ تو دیکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی کچھ بول رہے ہیں۔اب تک کوئی بٹن نہیں دبایا ہے۔ ہم موجودہ حکومت کا فیصلہ گھر میں محسوس کررہے ہیں“۔

نہ صرف سبل‘ بلکہ تمام ٹوئٹر صارفین حیران ہیں ”امیت شاہ کہاں ہیں“؟۔ ہفتہ کے روز ہیش ٹیگ امیت شاہ کہاں ہیں ٹوئٹرپر گشت کررہاتھا
یہاں پر کچھ ٹوئٹر صارفین کا ردعمل پیش کیاجارہا ہے

https://twitter.com/theabubelal/status/1243830870735118336?s=20

درایں اثناء اے این ائی نے خبر دی ہے کہ ہوم منسٹر امیت شاہ نے 5751.27کروڑ روپئے قومی آفات فنڈ کے لئے مہیا کرائے ہیں جو اٹھ ریاستوں کے لئے جہاں پر سیلاب‘زمین کھسنے‘ طوفان اور قحط سالی2019میں پیش ائی تھی