کپل شرما اب گانے گائیں گے

   

ممبئی: جانے مانے مشہور کامیڈین اداکار کپل شرما سنگنگ کا آغٖازکرنے جا رہے ہیں۔ کپل شرما،گرو رندھاوا کے ساتھ میوزک البم میں کام کر رہے ہیں۔ان کے گانے کے بول ’الون‘ ہوں گے۔ اس گانے میں کپل شرما کے علاوہ گرورندھاوا کی بھی آواز ہوگی۔ کپل شرما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سے اس بارے میں اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے اپنے گانے کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے ۔ پوسٹر میں کپل نے براؤن کوٹ اور کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ۔ وہیں، انہوں نے ڈارک سن گلاسیس لگا رکھا ہے۔ گرو راندھانے بلیک سویٹر،میچنگ کوٹ پہن رکھا ہے۔ انہوں نے بھی ڈارک سن گلاسیس لگا رکھے ہیں۔ یہ گانا 9فروری کو ریلیز ہوگا۔